مقیم مسافر کی اقتدا کرے تو آخری دو رکعتوں میں قراءت کا حکم
سوال
اگر چار رکعت والی نماز میں مقیم مسافر کی اقتدا کرے تو آخر کی دو رکعت میں مقیم مقتدی قراء ت کرے گا یا نہیں ؟
جواب
اس صورت میں مقیم مقتدی قراء ت نہیں کرے گا، بلکہ خاموش کھڑا رہے گا۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
143908200139
تاریخ04-05-2018

