بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

نومولود کے کان میں اذان واقامت کہنا

سوال

 بچے کے کان میں جو تکبیردی جاتی ہے، اس کے الفاظ کیا ہیں؟

جواب

نومولود کے دائیں کان میں اذان، اوربائیں کان میں اقامت کہناسنت ہے۔اذان اور اقامت میں وہی الفاظ کہے جائیں گے جو نمازوں کے لیے ادا کیے جاتے ہیں۔

طریقہ یہ ہے کہ بچے کوہاتھوں پراٹھاکرقبلہ رخ کھڑے ہوکردائیں کان میں اذان اوربائیں کان میں اقامت کہی جائے، اورحسبِ معمول "حي علی الصلوة" کہتے وقت دائیں طرف اور"حي علی الفلاح" کہتے وقت بائیں طرف منہ پھیراجائے۔فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 143908200132
تاریخ04-05-2018

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں