کاروبار میں لگی ہوئی رقم پر زکاۃ
سوال
میرے پاس کاروبار میں لگی ہوئی رقم 20,00,000 ہے، جس سے میں کاروبار کرتا ہوں، اس کے علاوہ ایک گھر ہے جس میں میری رہائش ہے، کیا مجھ پر زکاۃ بنتی ہے ؟
جواب
کاروبا رمیں لگی ہوئی رقم پر زکاۃ آئے گی، اور رقم کا چالیسواں حصہ (ڈھائی فیصد) زکاۃ میں ادا کرنا لازم ہوگا۔فقط واللہ اعلم
یہ اصولی جواب ہے، آپ دارالا فتاء سے رابطہ کرکے کاروبار میں لگی ہوئی رقم کی تفصیلات بتاکرمزید معلوم کرلیں ۔
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
143908200131
تاریخ04-05-2018

