داڑھی منڈوانے والے کی اقتدا میں تراویح پڑھنا
سوال
کیا فرماتے ہیں علماء کرام ایسے شخص کے بارے میں جوصرف رمضان میں تراویح پڑھانے کے لیے داڑھی رکھتا ہے اور رمضان المبارک کے بعد کم کرا دیتا ہے؟
جواب
جو شخص داڑھی منڈواتاہویاشرعی مقدار سے کم داڑھی رکھتاہوایسے شخص کو امام بنانااور اس کے پیچھے نماز پڑھنا مکروہ تحریمی ہے۔لہذا ایسے افراد جو فقط رمضان کے لیے داڑھی چھوڑ دیتے ہوں اور باقی مہینوں میں داڑھی منڈواتے ہوں ان کی اقتدا میں تراویح پڑھنا درست نہیں۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
143908200130
تاریخ04-05-2018

