بغیر محرم سفر کرنا
سوال
کیاعورت بغیر محرم سفر کرسکتی ہے، جب کہ محرم جہاز پر سوار کرائےاورمحرم ہی ایئرپورٹ پر وصول کرے،خاتون کے ساتھ ایک 3 سالہ بیٹی بھی ہو اور سفر بھی خواتین اور شرعی پردے کے ساتھ ہو ؟
جواب
اصل یہ ہے کہ سفر شرعی بغیر محرم کے نہ ہو ، جب کہ اس صورت میں سفر بغیر محرم ہی کے ہوگا ؛ اس لیے یہ صورت جائز نہیں۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
143908200129
تاریخ04-05-2018

