بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

7 جُمادى الأولى 1448ھ 19 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

میاں بیوی کا ایک ہی صف میں بلاجماعت اپنی اپنی نماز پڑھنے کا حکم

سوال

میاں بیوی ایک ہی صف میں اپنی اپنی نماز جماعت کے بغیر پڑھ رہے ہوں تو کیا بیوی پچھلی صف میں کھڑی ہو تب نماز ہو گی یا برابر کھڑے ہوکر ہی ہو جاتی ہے؟

جواب

اگر دونوں اپنی اپنی علیحدہ نماز پڑھ رہے ہیں تو ایک  ہی صف میں کھڑے ہونے سے دونوں کی نماز فاسد نہیں  ہوگی ، البتہ اگر جگہ کشادہ ہو تو بہتر یہ ہے کہ عورت اپنامصلیٰ قدرے پیچھے کر کے بچھائے۔فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 143908200120
تاریخ04-05-2018

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں