نماز قضا ہوجائے تو کیاکریں؟
سوال
نماز قضا ہوجائے تو کیاکریں؟
جواب
کسی عذر کی وجہ سے نماز قضاہوجائے تو جیسے ہی موقع ملے فوراً نماز اداکرلینی چاہیے۔قضاکی صورت میں فرائض پڑھیں جائیں گے سنتوں کی قضا نہیں ہے ،البتہ عشاء کی نماز قضا ہونے کی صورت میں عشاء کی چاررکعت فرض اور وتر کی قضا لازم ہے۔یاد رہے کہ جان بوجھ کر نماز قضا کرنا کبیرہ گناہ ہے ،احادیثِ مبارکہ میں نبی کریم ﷺنے جان بوجھ کر نماز ادا نہ کرنے والوں سے متعلق شدید وعیدیں بیان فرمائی ہیں۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

