تراویح میں عورتوں تک آواز نہ جائے تو اقتدا کا حکم
سوال
اگر عورت تراویح کی نماز میں شامل ہو تو بجلی جانے کی صورت میں آواز نہ جائے تو وہ نماز کیسے مکمل کرے؟
جواب
ایسی صورت میں مردوں کو امام کے ساتھ تکبیر کہنا چاہیے اور عورت اس آواز کی اقتدا کرے۔ باقی عورت کو چاہیے کہوہ اپنے گھر میں ہی تراویح کی نماز ادا کرے۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
143908200114
تاریخ04-05-2018

