فیس بک کا استعمال کرنا
سوال
فیس بک استعمال کرنا جائز ہے یا نہیں؟
جواب
فیس بک کی ویب سائٹ تصاویر سے بھرپور ہوتی ہے، نیز اس کا عمومی استعمال لہو ولعب کے لیے ہوتا ہے، جائز استعمال کرنے والا بھی غیر ارادی طور پر فیس بک کے ناجائز استعمال میں ملوث ہوجاتا ہے، اس لیے فیس بک کے استعمال سے پرہیز کرنا چاہیے۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
143908200104
تاریخ04-05-2018

