پندرہ شعبان کے روزہ کا حکم
سوال
15 شعبان کے روزے کا کیا حکم ہے؟
جواب
پندرہ شعبان کے روزے سے متعلق ایک ضعیف حدیث موجود ہے ، تاہم ضعیف حدیث سے بھی فضیلت کا ثبوت ہو جاتا ہے،نیز پندرہ تاریخ ،ایام بیض میں بھی شامل ہے ؛ اس لیے پندرہ شعبان کا روزہ نفل روزے کی نیت سے رکھنا مستحب ہے۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
143908200099
تاریخ04-05-2018

