ڈی این اے کے ذریعہ رشتہ کی تعیین
سوال
کیا اسلامی قانون کے مطابق ڈی این اے کے ذریعے بہن بھائی کا رشتہ معلوم کیا جا سکتا ھے ؟
جواب
نسب کے ثبوت کےلیے "ڈی این اے " کو معیار بنانا شرعاً درست نہیں ہے، اس سے صرف ایک درجہ کی تائید حاصل ہوسکتی ہے،یہ حکم کامعیار نہیں بن سکتا۔نیز جدید سائنسی تحقیقات نے بھی یہ بات ثابت کردی ہے کہ "ڈی این اے " کو نسب کے ثبوت کے لیے قطعی معیار نہیں بنایاجاسکتا۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
143908200093
تاریخ03-05-2018

