کیا زانی کی شرمگاہ اس کے چہرے پر لٹکی ہوگی؟
سوال
کیا ایسی کوئی حدیث ہے کی قیامت کے دن زانی کی شرمگاہ اس کے چہرے پر لٹکی ہوئی ہوگی؟
جواب
واضح رہے کہ زنا کبیرہ گناہوں میں سے ہے، جس کے سلسلہ میں سخت وعیدات احادیثِ صحیحہ میں وارد ہوئی ہیں اور جس کی سزا خود احکم الحاکمین نے قرآن مجید میں نازل کی ہے ، تاہم سوال میں ذکر کردہ وعید تلاش کے باوجود نہیں مل سکی۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
143908200092
تاریخ03-05-2018

