''حرام ہوگی اگر ساتھ سویا'' سے طلاق کاحکم
سوال
شوہر کا بیوی کو بولنا " قسم ہے،حرام ہوگی تم مجھ پر، جو میں تمھارے ساتھ سویا " ، اس سے طلاق ہوگئی؟یا ساتھ سونے سے ہوگی؟
جواب
اس صورت میں ساتھ سونے کی صورت میں طلاق ہوگی، اس کے بعد دوبارہ نکاح کرنا ہوگا ، نکاح کے بعد شوہر کو صرف دو طلاق کا اختیار ہوگا بشرطیکہ اس سے پہلے طلاق نہ دی ہو۔ دوسرے نکاح کے بعد ساتھ سونے سے طلاق نہیں ہوگی۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
143908200088
تاریخ03-05-2018

