بیوی بچوں کو تفریح کے لیے لے کر جانا
سوال
اگر زید اپنے بیوی بچوں کے ساتھ کہیں سیر وتفریح کے لیے جائے، تو شریعت میں اس کی گنجائش موجود ہے کہ نہیں؟
جواب
پردے کے اہتمام اور دیگر شرعی حدود وقیود کی رعایت کے ساتھ بیوی اور بچوں کو جائز تفریح کے لیے لے جانا جائز ہے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
143908200087
تاریخ03-05-2018

