عورت کے طلاق لینے کی صورت میں مہر کاحکم
سوال
اگر لڑکی خود سے طلاق لے تو کیا حقِ مہر دینا ضروری ہے؟
جواب
اگرعورت کے مطالبے پر طلاق دی جائے تو بھی مہر دینا ہوگا، البتہ اگر عورت مہر کی معافی کے عوض میں خلع یا طلاق لے یا طلاق دینے سے پہلے شوہر یہ شرط لگائے کہ مہر کے عوض طلاق دوں گا اور عورت اسےمنظور کرلے تو ایسی صورت میں مہر دینا لازم نہیں ہوگا۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
143908200079
تاریخ02-05-2018

