کیا صلاۃ الحاجۃ فرائض کے بعد ادا کی جا سکتی ہے؟
سوال
کیا ہم صلاۃ الحاجت ہر فرض نماز کے بعد ادا کر سکتے ہیں؟
جواب
واضح رہے کہ فجر کا وقت داخل ہونے سے لے کر اشراق کا وقت داخل ہونے تک (فجر کی سنتوں کے علاوہ ) نوافل پڑھنا منع ہے، اسی طرح عصر کی نماز کے بعد سے لے کر مغرب کا وقت داخل ہونے تک بھی نفل ادا کرنا منع ہے، لہٰذا فجر اور عصر کے بعد صلاۃ الحاجت ادا نہیں کی جاسکتی ، البتہ فجر کا وقت داخل ہونے سے پہلے اور عصر کی نمازسے پہلے ادا کر سکتے ہیں، ان دو نمازوں کے علاوہ باقی تین نمازوں کے بعد صلاۃ الحاجت ادا کرسکتے ہیں۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

