بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

30 ربیع الثانی 1448ھ 13 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

ایک روایت کی تحقیق

سوال

کیا یہ حدیث ہے کہ جس کا اوّل اور آخری کلمہ لاالہ الا اللہ ہو وہ 100 سال بھی زندہ رہے تو اس سے حساب کتاب نہیں ہو گا؟ 

جواب

ان الفاظ کے قریب  قریب ایک روایت امام بیہقی نے "شعب الایمان" میں اور "حاکم" نے اپنی تاریخ میں درج کی ہے: 

جس کا پہلا کلمہ لا اله الا الله ہو اور آخری کلمہ بھی لا اله الا الله  ہو اور وہ ہزار سال زندہ رہے تو اس سے کسی گناہ کے بارے میں نہیں پوچھا جائے گا۔

لیکن محدثین اس روایت کو موضوع (من گھڑت قرار دیتے ہیں، لہذا اس کو بیان کرنا جائز نہیں،  البتہ دیگر احادیث میں یہ مضمون ملتا ہے کہ بچے کو ابتدا میں کلمہ سکھانا چاہیے، اسی طرح موت کے قریب کلمے کی تلقین (مرنے والے کو کہنے کے بجائے اس کے قریب کلمہ پڑھنا ، تاکہ اس کی زبان پر بھی آخری وقت میں کلمہ آجائے) کرنی چاہیے.اور مرتے وقت لا اله الا الله زبان پر جاری ہونے کی فضیلت ہے۔ فقط واللہ اعلم 

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 143908200040
تاریخ26-04-2018

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں