بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

ڈیجیٹل کرنسی کے ذریعہ کاروبار کا حکم

سوال

بٹ کوئن کا حکم کیا ہے ؟اس کے عوض خرید وفروخت کے بارے میں کیا حکم ہے؟ اگر کوئی شخص بطورِ عوض اس کو لینے پر آمادہ ہو تو معاملات میں اس کا استعمال کیسا ہے؟ بٹ کوئن کی بعض انٹرنیٹ سوفٹویئر ٹریڈنگ کرکے نفع دیتے ہیں اس کاروبار کا کیا حکم ہے ؟

جواب

ڈیجیٹل کرنسی کا معاملہ تاحال مشتبہ ہے اورپاکستان میں اسے قانونی کرنسی کی حیثیت بھی حاصل نہیں ہے ؛ اس لیے اس کی خریدوفروخت  نیز  اس کے ذریعہ کاروبار کی کسی بھی شکل سے  گریز  کرنا چاہیے۔تفصیلی فتویٰ  ہمارے ماہنا مہ "بینات " میں شائع ہوچکا ہے ، آپ درج  ذیل لنک سے حاصل کرسکتے ہیں:

http://www.banuri.edu.pk/web/uploads/2017/04/9-rajab_1438.pdf

فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 143908200028
تاریخ24-04-2018

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں