رجوع کرنے کا طریقہ
سوال
رجوع کے لیے صحبت ضروری ہے یا کہ ایک دوسرے سے بات ہی کا فی ہے ?
جواب
رجوع کے لیے صحبت کرنا ضروری نہیں زبانی بھی رجوع ہوسکتا ہے، اس کا بہتر طریقہ یہ ہے کہ دو گواہوں کی موجودگی میں اس سے یہ کہہ دے کہ میں نے تم سے رجوع کیا ،اس کے بعد وہ دونوں پھر میاں بیوی کی طرح رہ سکتے ہیں۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
143908200018
تاریخ22-04-2018

