بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

8 جُمادى الأولى 1448ھ 20 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

فرض نماز کے بعد اجتماعی دعا کاحکم

سوال

فجر کی نماز کے بعد سورہ یٰس دی جاتی ہے، پڑھنے کے لیےاور اس کے بعد دعا ہوتی ہے، کیا یہ درست ہے؟ اور فرائض کے بعد اجتماعی دعا درست ہے یا بدعت؟

جواب

1 ۔ فجر کے بعد اگر کسی جگہ سورہ یٰس پڑھنے کا اہتمام کیا جاتا ہے اور اس کے بعد دعا کی جاتی ہے تو یہ عمل شرعاً درست ہے، بشرطیکہ اس کو لازم اور دین کاحصہ نہ سمجھا جائے اور نہ لوگوں کو اس میں شرکت پر مجبور کیا جائے ، شرکت نہ کرنے والوں کو ملامت نہ کی جائے۔

2 ۔ فرض نماز کے بعد  اجتماعی دعا ثابت ہے ، بدعت نہیں ہے۔فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 143908200005
تاریخ19-04-2018

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں