بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

8 جُمادى الأولى 1448ھ 20 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

صرف چھ تولہ سونے پر زکاۃ وقربانی کے وجوب کا حکم

سوال

میری بیوی کی ملکیت میں تقریباً 6 تولہ سونا ہے، مگر اس کے ساتھ کوئی نقدی موجود نہیں ہے، اور میں (شوہر) بھی قرض دار ہوں تو کیا اس صورت میں ہم پر زکاۃ واجب ہو گی؟اسی طرح قربانی کا حکم بھی بیان کریں۔

جواب

اس صورت میں زکاۃ تو واجب نہیں ہے۔البتہ اگر سونے کے ساتھ بیوی کی ملکیت میں کچھ ضرورت سے زائد سامان بھی ہو تو قربانی واجب ہوگی۔فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 143907200146
تاریخ15-04-2018

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں