بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

12 جُمادى الأولى 1448ھ 24 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

کپڑے دھونے کے بعد نجاست کے اثرات رہ جائیں تو کپڑا پاک ہے

سوال

 اگر کپڑے دھونے کے باوجود احتلام کے نشانات باقی رہ جائیں تو کیا ان میں نماز ہو جائے گی؟

جواب

کپڑے کو تین دفعہ دھو کر اچھی طرح نچوڑ لیا جائے  تو کپڑا پاک ہوجاتا ہے، اس کے بعد اگر صرف ایسانشان رہ جائے جس کا سادے پانی سے زائل ہونا مشکل ہو تو اس سے کپڑا ناپاک نہیں ہوگا ،ہاں اگر صحیح طرح دھویا ہی نہیں یا دھونے کے بعد نچوڑا نہیں اور اس کی وجہ سے نجاست باقی رہ گئی تو یہ کپڑا ناپاک ہوگا. فقط واللہ اعلم 

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 143907200144
تاریخ15-04-2018

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں