پوتے کے لیے وصیت
سوال
اگر ایک شخص کا ایک بھائی اور تین بہنیں ہوں جو تا حال زندہ ہیں.اور ان کےوالد صاحب دادا کی وفات سے پہلے فوت ہو جائیں.اور بڑے بیٹے کی درخواست پر دادا نے اس کے لیے جائیداد میں حصہ مقرر کیا. تو کیااس جائیداد میں بہنوں کا حصہ بنتا ہے کہ نہیں؟
جواب
دادا نے جس حصے کی پوتے کے لیے وصیت کی ہے (ایک تہائی ترکے میں وہ نافذ ہوگی اور ) وہ حصہ صرف پوتے کاہوگا۔پوتے کے بہن بھائی اس میں شریک نہیں ہوں گے۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
143907200126
تاریخ11-04-2018

