''اطہر من اللہ '' اور ''اظہر من الشمس'' نام رکھنا
سوال
"محمداطہر من اللہ" اور "محمد اظہر من الشمس" نام کے معنی کیا ہیں؟ اور یہ نام رکھنے چاہییں یا نہیں؟
جواب
''اطہر'' کے معنی پاکیزہ اور'' اظہر'' کےمعنی زیادہ واضح اور روشن کے ہیں۔''اطہر من اللہ ''کے لفظی معنی تو مناسب نہیں، البتہ اس کے یہ معنی کیے جاسکتے ہیں '' جس کو اللہ کی جانب سے پاکیزگی دی گئی ہو''،اور ''اظہر من الشمس ''کے معنی :جو سورج سے زیادہ روشن اور واضح ہو۔
ان دونوں ناموں کی بجائے انبیاء علیہم السلام اور صلحاء کے ناموں میں سے کوئی نام منتخب کرکے رکھ لیاجائے۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

