بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

امیمہ اور فاطمہ کے معنی

سوال

"اُمَیْمَه"  اور "فاطمه" نام رکھنا کیسا ہے؟ اور ان کےمعنی کیا ہیں؟اور ان کا صحیح تلفظ کیا ہے ؟

جواب

" امیمہ"  اور " فاطمہ" دونوں نام رکھنا درست ہے، "امیمہ" ، ام کی تصغیر ہے، اس کا معنی ہے: چھوٹی ماں۔ اور فاطمہ کا معنی ہے: وہ عورت جس سے اس کے بچے کا دودھ چھڑا دیا گیا ہو۔

مذکورہ دونوں نام صحابیات رضی اللہ عنہن کے ناموں میں سے ہیں ؛ اس لیے ان ناموں کے رکھنے میں صحابیہ کی نسبت کافی ہے۔  دونوں کا تلفظ یوں ہے: اُمَیْمَهْ  اور فَاطِمَهْ۔ فقط واللہ اعلم 

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 143907200108
تاریخ07-04-2018

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں