بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

1 جُمادى الأولى 1448ھ 13 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

دعوت ولیمہ میں کتنے افراد مدعو کیے جائیں؟

سوال

ولیمہ میں افراد کی کم سے کم اور زیادہ سے زیادہ تعداد کتنی ہے؟

 

جواب

شریعتِ مطہرہ  میں  ولیمہ کو مسنون قرار دیا گیاہے،البتہ ولیمہ میں کتنے افراد مدعو کیے جائیں؟اس بارے میں شریعت نے کوئی مخصوص تعداد متعین نہیں فرمائی۔ولیمہ اپنی استطاعت کے مطابق کیاجائے،یعنی ولیمہ میں اتنے ہی لوگ مدعوکیے جائیں جن کو آدمی بہ سہولت کھاناکھلاسکتاہو۔ اوردعوت میں اتنی ہی رقم خرچ کی جائے جس کی استطاعت وگنجائش خود آدمی کے پاس موجود ہو، اپنی حیثیت سے بڑھ کر قرض لے کر نام ونمود اور شہرت وفخر کے لیے دعوت کرنے سے منع کیاگیاہے۔فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 143907200107
تاریخ07-04-2018

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں