بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

12 جُمادى الأولى 1448ھ 24 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

غسل جنابت سے پہلے ماہواری آجائے تو غسل جنابت ضروری ہے؟

سوال

اگر ہمبستری  کے بعد غسل جنابت سے پہلے ماہواری شروع ہو جائے تو عورت کے لیے کیا حکم ہے کہ وہ ایک ہی غسل کرے گی  یا پہلے غسل جنابت کرنا ہو گا؟

جواب

اس صورت میں ایک ہی غسل کافی ہوگا، جنابت کا الگ سےغسل کرنا ضروری نہیں اورحٰیض کی حالت میں بھی غسلِ جنابت کی ضرورت نہیں۔فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 143907200104
تاریخ07-04-2018

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں