سمندری مخلوق کے بارے میں ایک روایت
سوال
علماءِ کرام سے ذیل کے بارے میں راہ نمائی کی درخواست ہے۔ حضرت علی رضی اللہ عنہ سے منسوب ایک روایت سنی ہے کہ "وہ سمندری مخلوق جو منہ سے پانی لے اور گلپھڑوں سے نکال دے وہ حلال ہے، باقی حرام ہیں۔"
براہِ کرم اگر اس روایت کا حوالہ یا اور کوئی ایسی روایت بحوالہ مل جائے تو بہت مہربانی ہوگی!
جواب
کافی تلاش کے باوجود ایسی کوئی روایت نہیں مل سکی۔ فقط و اللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
143907200093
تاریخ04-04-2018

