بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

'' اگر تجھےاس گھرمیں رہنے دوں تومیرےاوپرماں کادودھ حرام  ہے '' کہنے کا حکم

سوال

ایک  بندے نےاپنی بیوی کوبولاکہ میں اگر تجھےاس گھرمیں رہنے دوں تومیرےاوپرماں کادودھ حرام  ہے ،اب اگر اس کی نیت طلاق کی ہو توطلاق واقع ہوگی یانہیں؟

جواب

مذکورہ الفاظ سے کوئی طلاق واقع نہیں ہوتی، نیت کے باجود بھی یہ الفاظ طلاق کے لیے استعمال ہونے والے الفاظ کنایہ میں شامل نہیں ہیں۔البتہ آئندہ اس طرح کی گفتگوسے اجتناب کیاجائے ۔فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 143907200091
تاریخ04-04-2018

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں