بینک اکاؤنٹ لھلوانا
سوال
کیا عام سرکاری بنک میں اپنا پیسہ (رقم) کسی مخصوص مدت تک جمع کر نا اس نیت پر جائز ہے کہ مدت ختم ہونے کے بعد اپنی رقم یعنی اصل زر بغیرسود واپس نکالا جائے، اور کیا سیونگ بنک کھاتہ میں رقم رکھنا جائز ہے؟
جواب
بینک کے کرنٹ اکاؤنٹ میں رقم رکھوانا جائز ہے، تاہم سیونگ اکاؤنٹ کھلوانا جائز نہیں، اگرچہ سیونگ اکاؤنٹ کھلوانے میں نیت یہ ہو کہ سود کی رقم نہیں لے گا، صرف اصل رقم لے گا، کیوں کہ جس طرح سود حرام ہے، سودی معاہدہ کرنا بھی حرام ہے. فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

