بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

24 جُمادى الأولى 1448ھ 07 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

حرمتِ مصاہرت

سوال

اگر باپ اپنی بچی کے ساتھ زنا کرے تو بیوی یعنی اس بچی کی ماں کو طلاق ہوجاتی ہے؟

جواب

اگر والد اپنی نو سالہ یا اس سے زائد عمر کی  بیٹی کے ساتھ بدکاری کرلے تو اس پر اس بچی کی ماں حرام ہوجاتی ہے، اس کے بعدہمیشہ کے لیے میاں بیوی کا ساتھ رہنا حرام ہوجاتا ہے۔البتہ مذکورہ عورت (یعنی اس شخص کی بیوی)کا نکاح   کسی دوسرے شخص سے جائز ہونے کے لیے ضروری ہوگا کہ شوہر  زبان سے الفاظ کہہ کر  آپس کے میاں بیوی کے تعلق کو ختم کردے۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

فتویٰ نمبر 143907200072
تاریخ31-03-2018

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں