دوکان دار کا گاہک کو خالی پیڈ / بل دینا
سوال
گاہک کو اپنی دوکان کا خالی پیڈ دینا تاکہ وہ اپنی مرضی سے بل بنالے، اس عمل میں دوکان دار کو گناہ ملے گا یا نہیں؟
جواب
اگر دکان دار کو پہلے سے علم یا گمان ہو کہ گاہک حقیقی قیمت چھپا کر زائد رقم کا بل بنا ئےگا تو گناہ میں تعاون ہوگا اوردوکان دار گناہ میں شریک ہوگا ۔ فقط و اللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
143907200067
تاریخ31-03-2018

