بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

2 جُمادى الأولى 1448ھ 14 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

میاں یا بیوی کے انتقال کی صورت میں دوسرے کے لیے چہرہ دیکھنے کا حکم

سوال

بیوی کے مرنے کے بعد شوہر اس کا چہرہ دیکھ سکتا ہے اور اس کو کاندھا دے سکتا ہے اور شوہر کے مرنے کے بعد بیوی اپنے شوہر کا چہرہ دیکھ سکتی ہے ?

جواب

بیوی کے مرنے کے بعد شوہر کے لیے  بیوی کا چہرہ دیکھنا  اور شوہر کے مرنے کے بعد بیوی کے لیے شوہر کا چہرہ دیکھنابلاتردد جائز ہے،اسی طرح شوہر بیوی کے جنازے کو کاندھا  بھی دے سکتا ہے،  البتہ شوہر بیوی کے انتقال کے بعد اسے چھو نہیں سکتا ۔فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 143907200066
تاریخ30-03-2018

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں