بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

30 ربیع الثانی 1448ھ 13 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

بالوں کے سیاہ ہونے کی دعا مانگنا

سوال

میری عمر ستائیس سال ہے،اور میرے سر اور داڑھی کے بال سفید ہوگئے ہیں،مجھے یہ معلوم کرناتھا کہ اگر میں اپنے بالوں کو واپس کالاکرنے کے لیے اللہ تعالی سے دعاکرتاہوں  کہ اللہ میرے بال واپس سے قدرتی طور پر کالے کردے ،توایسی دعامانگنا غلط تو نہیں؟

جواب

اللہ تعالیٰ سے اس طرح کی دعا مانگنے میں کوئی حرج نہیں، بلکہ اللہ پاک سے مانگنے کی وجہ سے ان شاء اللہ ثواب ہوگا۔فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 143907200046
تاریخ28-03-2018

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں