حیض کی حالت میں قرآنی آیات کا تصور اور آیات لکھنا
سوال
کیا حافظہ حالتِِ حیض میں دل ہی دل میں تصور سے زبان ہلائے بغیر قرآن کریم کی سورت دہرا سکتی ہے؟ نیز آیات قرآنی لکھ سکتی ہے؟
جواب
ایامِ حیض میں قرآن کریم کی تلاوت کرنا ممنوع ہے اور زبان سے قرآن مجید کے الفاظ کی ادائیگی کانام تلاوت ہے،لہذا زبان سے پڑھے بغیر دل ہی دل میں آیات کاتصور کرنادرست ہے۔
جس صفحے پر لکھا جارہاہو اسے چھوتے ہوئے ناپاکی کی حالت میں قرآن کریم لکھنا ممنوع ہے، اگر اس طور پر لکھا جائے کہ جس صفحے پر لکھا جارہاہو اس پر ہاتھ بالکل نہ لگے تو لکھنے کی گنجائش ہوگی۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

