گندم کٹائی اور تھریشر کی اجرت اسی گندم میں سے دینا
سوال
کیا گندم کاٹنے اور تھریشر کرنے کی اجرت اسی گندم میں سے دینا شرعاً جائز ہے ؟ کیا یہ صورت قفیز الطحان کے حکم میں ہے؟
جواب
گندم کی فصل کی کٹائی کی اجرت اور تھریشرکر کے گندم صاف کرنے کی اجرت اسی گندم میں سے طے کرناقفیز الطحان میں داخل ہے۔ جواز کی صورت یہ ہے کہ کھیت کاٹنے والے سے یہ نہ کہاجائے کہ تمہارے کاٹی ہوئی گندم میں سے یاصاف کی ہوئی گندم میں سے تمہیں اجرت دی جائے گی، بلکہ یوں کہاجائے کہ اس فصل کے کاٹنے کی اجرت اتنے گٹھے ہیں، پھرجب وہ فصل کاٹ لے تو اسی کے کاٹے ہوئے میں سے بھی دے سکتا ہے، اور دوسری کسی جگہ سے حاصل کرکے بھی دے سکتا ہے۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

