''مزل'' نام رکھنا
سوال
"مزل" نام کیسا ہے؟ نومولود لڑکے کا نام رکھ سکتے ہیں؟ راہ نمائی فرمائیں۔
جواب
"مزل " میم کے پیش اور زا کے زیر کے ساتھ اس کا معنی ہے: پھسلانے والا،لغزش کرانے والا۔ اورمیم کے زبر کے ساتھ اس کا معنی پھسلنے کی جگہ بھی آسکتاہے۔
یہ نام نہ رکھیں ۔ انبیاء کرام علیہم السلام اور صحابہ کرام علیہم الرضوان کے ناموں میں سے کوئی نام منتخب کرکے رکھ لیں۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
143906200102
تاریخ16-03-2018

