لڑکی کے نئے نام سے نکاح پڑھانا
سوال
ایک شخص نے شادی سے پہلے خاندان والوں کے مشورے سے اپنی ہونے والی بیوی کا نام تبدیل کرادیا ؛ کیوں کہ پہلا نام کچھ وجوہا ت سے ناپسندیدہ تھا ،پھر اسی نئے نام سے نکاح کرایا گیا، کیا یہ نکاح ہوگیا؟ اب نیا شناختی کارڈ بھی نئے نام ہی سے بنوایا ہے۔
جواب
اگر نکاح کے گواہ لڑکی کے نئے نام سے واقف تھے اور اس نام سے لڑکی کو پہچانتے تھے تو یہ نکاح منعقد ہوگیا۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
143906200085
تاریخ10-03-2018

