اللہ تعالی کی ذات کے علاوہ کسی کو لامحدود کہنا
سوال
کیااللہ کےعلاوہ کولامحدودکہہ سکتےہیں؟
جواب
لفظ "لامحدود "کا حقیقی معنی ہے وہ شے جس کی کوئی حد نہ ہو، لیکن مجازًا اسے "کثرت اور زیادتی" کے معنی میں بھی استعمال کیا جاتا ہے، لہذا پہلے معنی کے لحاظ سےاس لفظ کا اطلاق اللہ تعالی کی ذات کے علاوہ کسی پر کرنا جائز نہیں، جب کہ دوسرے معنی کے لحاظ سے اللہ تعالی کی ذات کے علاوہ کسی اور شے کو بھی "لامحدود" کہہ سکتے ہیں۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
143906200063
تاریخ03-03-2018

