نکاح کا معاہدہ کرنے کا حکم
سوال
اگر ایک مرد اور عورت جو کہ دونوں بالغ ہیں، نکاح نامہ پر رضا مندی سے دستخط کر دیتے ہیں اور اس کو مستقبل کے لیے اگریمنٹ کے طور پر رکھتے ہیں تو کیا وہ اگریمنٹ جائز ہے؟
جواب
صرف نکاح نامہ پر دستخط کرنے سے نکاح منعقد نہیں ہوگا اوردونوں معاہدہ نکاح کے پابند نہیں ہوں گے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
143906200061
تاریخ03-03-2018

