بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

13 جُمادى الأولى 1448ھ 25 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

موزوں/جرابوں پر مسح کرنا

سوال

یہاں اکثر لوگ موزے /جرابیں پہن کر وضو کرتے ہیں تو وہ پیر پر مسح کرتے ہیں، پیر دھوتے نہیں ہیں، تو کیا اس طرح وضو ہو جاتا ہے؟ اگر امام بھی اسی طرح وضو کرے تو اس  کے پیچھےہماری نماز ہوجائے گی؟ کیا ہم بھی اسی طرح وضو کرسکتے ہیں؟

جواب

چمڑے کے موزوں کے علاوہ باریک سوتی یا اونی موزوں /جرابوں پر مسح کرنے سے وضو نہیں ہوگا، لہذا اس سے اجتناب ضروری ہے، جو شخص باریک  اونی یا سوتی جرابوں پر مسح کرے  اس کا وضو نہیں ہوگا ؛ اس لیے  اس کے پیچھے نمازپڑھنے سے  نماز نہیں ہوگی۔فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 143906200045
تاریخ27-02-2018

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں