ظہر وعصر میں امام کے پیچھے قراءت کا حکم
سوال
ظہر اور عصر کی نمازوں میں امام کے پیچھے قراءت کرنی ہوتی ہے یا نہیں؟ اگر کریں گے تو ہر رکعت میں یا پہلی دو میں؟
جواب
امام کی اقتدا میں کسی بھی نماز میں مقتدی قراءت نہیں کرے گا، بلکہ جہری نمازوں (فجر، مغرب وعشاء ) میں امام کی قراءت سنے گا اور سری نمازوں (ظہر وعصر ) میں خاموش رہے گا، کیوں کہ احادیث کے مطابق امام کی قراءت مقتدی کی طرف سے بھی کافی ہوتی ہے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
143905200089
تاریخ16-02-2018

