جمعہ کی سنتیں / نیزفرض یا سنتوں کے بعد اذکار
سوال
1۔ یہاں سعودیہ میں جمعہ کے دن سنتوں کا وقت نہیں دیاجاتا تو 4سنتیں کب پڑھی جائیں؟
2۔ جو اذکار ہیں جیسے اللہ اکبر. سبحان اللہ اور لا الہ وغیرہ فرض نماز کے بعد پڑھنا صحیح ہے یا پوری نماز ختم کرنے کے بعد؟
جواب
1-اگر جمعہ کے دن فرائض سے پہلے سنتیں ادا کرنے کا موقع نہ ملے تو فرائض کے بعد ادا کریں۔
2 - جن نمازوں کے بعد سنن و نوافل ہیں ان میں بہتر یہ ہے کہ فرض پڑھ کر مختصر دعا مانگ کر سنتوں میں مشغول ہو جائیں اور ان کے بعد وظائف وغیرہ پڑھیں، لیکن فرض کے بعدسنتوں سے پہلے آیۃ الکرسی یا دیگرمختصر اوراد اور ادعیہ پڑھی جائیں تو بھی کوئی حرج نہیں۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

