بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

7 جُمادى الأولى 1448ھ 19 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

سنت یا نفل کے تشہد میں فرض نماز کی جماعت شروع ہوجائے

سوال

اگر کوئی شخص فرض نماز کی جماعت سے پہلے اپنی سنت یا نفل نماز ادا کر رہا ہو اور آخری رکعت کے قعدہ میں التحیات پر ہو اور جماعت کے لیے اقامت شروع ہو جائے تو کیا تکبیر اولیٰ یا پہلی صف کا ثواب حاصل کرنے کے لیے التحیات ختم کر کے سلام پھیرا جا سکتا ہے؟ اسی طرح اگر آخری رکعت کے قعدہ میں التحیات پر ہو اور جماعت کھڑی ہو چکی ہو اور پہلی رکعت نکلنے کا اندیشہ ہو تو کیا کرنا بہتر ہے؟

جواب

اگر کوئی شخص فرض نماز کی جماعت سے پہلے سنت یا نفل نماز کے  آخری رکعت کے قعدہ میں التحیات پڑھ رہا ہو اور جماعت کے لیے اقامت شروع ہوجائے تو تکبیر اولیٰ یا پہلی صف کا ثواب حاصل کرنے کے لیے وہ درود شریف اور دعا پڑھے بغیر سلام نہ پھیرے، بلکہ مختصر درود ( مثلاً: اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلٰى مُحَمَّدٍ ) اور  مختصر دعا (مثلاً:  اَللّٰهُمَّ اغفِرلِی  ) وغیرہ پڑھ کر سلام پھیر لے ، تاکہ دونوں بھلائیاں حاصل ہوجائیں۔

یہی حکم اس صورت میں ہے جب پہلی رکعت نکلنے کا اندیشہ ہو۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 143905200076
تاریخ14-02-2018

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں