بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

7 جُمادى الأولى 1448ھ 19 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

جو شخص نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم کے سماع عند القبر کا قائل نہ ہو اس کے بیچھے نماز پڑھنے کا حکم

سوال

میرے گھر کے پاس جو مسجد ہے، اس کے امام نبی کریم حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے "سماع عند القبر" کے قائل نہیں ہیں، کیا ان کے پیچھے نماز پڑھنا جائز ہے؟

جواب

اگر مذکورہ شخص نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے "سماع عند القبر" کا اس لیے قائل نہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم اپنی قبر مبارک میں حیات نہیں ہیں تو اس طرح کاعقیدہ رکھنے والے شخص کےپیچھے نماز پڑھنا مکروہ تحریمی ہے۔فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 143905200045
تاریخ06-02-2018

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں