حیات اللہ نام رکھنا
سوال
حیات اللّٰہ نام رکھنا کیسا ہے ؟
جواب
"حیات اللہ" کا معنی ہے، ا للہ کی دی ہوئی زندگی، یہ نام رکھنا جائزہے، البتہ بہتر ہے کہ ایسا نام نہ رکھا جائے جس سے اشتباہ پیدا ہوتاہو۔ انبیاء کرام علیہم السلام اور صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے اسماء گرامی میں سے یا اچھے معنی والا کوئی نام رکھا جائے.فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
143904200087
تاریخ13-01-2018

