عورت کا بچے کو غسل دینا
سوال
دس سال سے کم عمر کے لڑکے کو عورت غسل دے سکتی ہے ؟
جواب
اگر بچہ عمر کی اس حد تک نہیں پہنچا جس کی طرف طبیعت کا میلان ہو تو عورت اسے غسل دے سکتی ہے، تاہم اگر وہ اس عمر تک پہنچ چکا ہے تو عورت کے لیے اسے غسل دینا جائز نہیں، اس کے لیے دس سال کی عمر کی حد نہیں ہے، بلکہ اصل بات یہ ہے کہ جس بچے کی طرف طبیعت کا میلان ہوسکتاہو عورت کے لیے اسے غسل دینا جائز نہیں ہوگا۔
"کتاب الاصل" میں لکھا ہے کہ جب بچہ بولنا شروع کردے تو وہ اس عمر کو پہنچ چکا ہے جس کی طرف طبیعت مائل ہوسکتی ہے۔
رد المحتار (2/ 201)
قال في الفتح: الصغير والصغيرة إذا لم يبلغا حد الشهوة يغسلهما الرجال والنساء وقدره في الأصل بأن يكون قبل أن يتكلم. اهـ. فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

