جی پی فنڈ کا حکم
سوال
سرکاری ملازمین کی تنخواہ میں سے کچھ پیسے GP فنڈ کی صورت میں کاٹ لیے جاتے ہیں،اور سال بعد ان پیسوں پر منافع جمع کردیاجاتاہے،کیا اس سے سرکاری ملازمین کی تنخواہ میں سود تو شامل نہیں ہورہا؟
جواب
''جی پی'' فنڈ جس کی کٹوتی ملازمین کی مرضی سے نہ ہوتی ہو اس کی اصل رقم بمع اضافی رقم کے لینا جائز ہے اور اس کی وجہ سے تنخواہ پر اثرنہیں پڑتا۔البتہ جہاں کٹوتی اختیاری ہو ،وہاں اضافی رقم نہ لی جائے۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
143904200073
تاریخ09-01-2018

