ثناء کے دوران امام قراءت شروع کردے تو مقتدی خاموش ہوجائے
سوال
اگر جماعت کی نماز کی ابتدا میں تکبیر اولیٰ کے بعد مقتدی ثناء پڑھ رہا ہو اور امام تلاوت شروع کر دے تو کیا ثناء پوری کرنی چاہیے یا امام کی تلاوت کی وجہ سے ثناء پڑھنے سے رُک جانا چاہیے؟
جواب
امام کی اقتدا میں نماز کے دوران ثناء پڑھتے ہوئے اگر امام نے قراءت شروع کردی تو مقتدی خاموش ہوجائے، اور جتنی ثناء پڑھ لی ہو اسی پر اکتفا کرکے امام کی قراءت کو سنے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
143904200055
تاریخ03-01-2018

