جوتے رکھنے والی جگہ پر گیلے پاؤں رکھنا
سوال
اگر گیلے پاؤں جوتے رکھنے والی جگہ پر لگ جائیں تو کیا ناپاک ہوجائیں گے؟ عموماً بعض مساجد میں وضو کے بعد یہ صورت حال پیش آجاتی ہے۔
جواب
جس جگہ پاؤں رکھاجائے اگر وہاں نجاست نہ ہوتو گیلے پاؤں رکھنے سے پاؤں ناپاک نہیں ہوتے، جب تک کسی جگہ نجاست ہونے کا یقین نہ ہو صرف شک کی وجہ سے اسے ناپاک سمجھ کر تردد میں نہ پڑیں۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
143904200053
تاریخ03-01-2018

